26

یو ایس اوپن: نواک جوکووچ کو اپ سیٹ شکست

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP Getty

Image caption

جاپان کے 24 سالہ نشیکوری نے دوسرے سیٹ میں ناکامی کے بعد قابل ذکر واپسی کی اور اپنی زندگی کی سب سے بڑی جیت حاصل کی

جاپان کے ٹینس کھلاڑی کی نشیکوری نے نیویارک میں جاری یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جاکووچ کو شکست دے کر تاریخی اپ سیٹ کر دیا۔

وہ گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یو ایس اوپن کے فائنل میں کی نشیکوری کا مقابلہ اب کروئشیا کے مارن سیلک سے ہوگا۔

مارن سیلک نے اس سے قبل سوئٹزر لینڈ کے روجر فیڈررکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر یوایس اوپن میں ایک بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ ان دونوں کھلاڑیوں کا پہلا پہلا گرینڈ سلیم فائنل ہے۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یو ایس اوپن چیمپیئن شپ میں جوں جوں نشیکوری کامیابی سے آگے بڑھتے گئے جاپان میں لوگوں کی دلچسپیوں میں اضافہ ہوتا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر نشیکوری یہ ٹورنامنٹ جیت جاتے ہیں تو اس سے جاپان میں ٹینس کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty

Image caption

چلیچ نے روجر فیڈرر کو پہلے سیمی فائنل میں 3-6، 4-6، 4-6 سے شکست دی

کی نشیکوری نے دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی جاکووچ کو شکست دے کر ٹینس کے شائقین کو ششدر کردیا اور وہ کسی بھی گرینڈ سلیم کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جاپانی بن گئے۔

انھوں نے جاکووچ کو 4-6، 6-1، 6-7 اور 3-6 سے شکست دی۔

پیر کو ہونے والے فائنل میں ان کے مدِمقابل کروئشیا کے مارن سیلک ہوں گے جنھوں نے روجر فیڈرر کو پہلے سیمی فائنل میں 3-6، 4-6، 4-6 کے فرق سے ہرایا تھا۔

24 سالہ نشیکوری نے دوسرے سیٹ میں ناکامی کے بعد قابل ذکر واپسی کی اور اپنی زندگی کی سب سے بڑی جیت حاصل کی۔

ميچ کے بعد نشیکوری نے کہا ’دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دینا ایک حیرت انگیز احساس ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ جاپان میں بڑی خبر ہو گی۔‘



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply