24

کٹھمنڈو کے ہوائی اڈے پر مسافر طیارے کا حادثہ، متعدد زخمی

نیپال

تصویر کے کاپی رائٹ
Reuters

نیپال کے مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت کٹھمنڈو کے ہوائی اڈے پر ایک طیارہ گر گیا ہے۔

کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی فضائی کمپنی یو ایس بنگلہ کا لینڈنگ کرتے ہوئے طیارہ تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کے مشرقی جانب جا گرا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں تاہم متعدد افراد زخمی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس طیارے میں 67 افراد سوار تھے۔

مقامی نیوز ویب سائٹ مائی رپبلکا کے مطابق اس قسم کے جہاز 78 مسافر سوار ہو سکتے ہیں جبکہ آگ بجھانے کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ہوائی اڈے کے رن وے سے دھواں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کی شناخت ایس ٹو۔ اے جی یو، بومباڈیئر ڈیش 8 کیو 400 کے طور پر ہوئی ہے تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

فلائٹ ریڈار 24 ویب سائٹ کے مطابق یہ پرواز کٹھمنڈو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بج کر 20 منٹ (صبح آٹھ بج کر 35 منٹ جی ایم ٹی) لینڈ ہوا تھا۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply