12

کوئٹہ: عیسیٰ نگری پر حملے میں دو ہلاک، مسیحی برادری کا احتجاج

کوئٹہ

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملہ ہوا ہے جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور ایک بچے سمیت تین زخمی ہوئے ہیں۔

اتوار کی شام یہ حملہ بروری روڈ سے متصل عیسیٰ نگری میں کیا گیا۔

بروری روڈ پولیس سٹیشن کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ حملہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کیا۔

کوئٹہ میں فائرنگ، چار مسیحی ہلاک

بلوچستان: ’16 برسوں میں 525 ہزارہ افراد ہلاک ہوئے‘

پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق حملے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور زخمی شخص بھی چل بسا۔

تصویر کے کاپی رائٹ
AFP

Image caption

شاہ زمان روڈ پر ہونے والے حملے میں ایک خاتون سمیت کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے تھے

اس حملے کے بعد مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد مشتعل ہو گئے اور انھوں نے ٹائر نذر آتش کر کے بروری روڈ کو بند کر دیا۔

مشتعل مظاہرین نے بولان میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ حادثات کا دروازہ بھی توڑ دیا۔

کوئٹہ شہر میں رواں ماہ کے دوران مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر یہ دوسرا حملہ ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ شہر میں شاہ زمان روڈ پر بھی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملہ کیا گیا تھا۔

شاہ زمان روڈ پر ہونے والے حملے میں ایک خاتون سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور ایک بچی زخمی ہوئی تھی۔

ہلاک ہونے والے ان تین افراد کا تعلق لاہور سے تھا جو کہ ایسٹر منانے کے لیے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ کوئٹہ آئے تھے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply