27

کلارک پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ
Getty

Image caption

مائیکل کلارک کو ٹیسٹ ٹیم میں کھلانے یا نہ کھلانے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک ’ہیم سٹرنگ‘ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

33 سالہ بلے باز زمبابوے کے خلاف حالیہ دورہ بھی مکمل نہیں کر پائے تھے اور ان کی جگہ ٹیم کی قیادت جارج بیلی نے سنبھالی تھی۔

آسٹریلیا کی ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ ایلکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ ’سکین سے ٹینڈن کو نقصان کی نشاندہی ہوئی ہے جس سے صحت یابی کا عمل پیچیدہ ہوگیا ہے۔‘

پاکستان کے خلاف پانچ اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم ایک ٹی 20، تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

آٹھ ستمبر کو جب کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا تو اس میں کلارک کو ایک روزہ اور ٹیسٹ ٹیموں میں بطور کپتان شامل کیا گیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹ حکام نے 105 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے مائیکل کلارک کو ابھی ٹیسٹ ٹیم میں کھلانے یا نہ کھلانے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وقت آنے پر کلارک کی صحت دیکھ کر کیا جائے گا۔

آسٹریلیا کو پاکستان سے سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کی میزبانی کرنی ہے جو تین ٹی20 اور پانچ ایک روزہ میچ کھیلنے آئے گی۔

.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply