پرائیویسی پالیسی

نجی معلومات کی پالیسی

آپ کے متعلق حاصل کی گئیں نجی معلومات کے بارے میں Get News Pk کی پالیسی درج ذیل ہے۔

1: سٹیٹ مینٹ آف انٹینٹ

2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات

3: ‘کوکیز’ کیا ہے؟

4: نجی معلومات داخل کرنا

5: نجی معلومات تک رسائی

6: سولہ سال سے کم عمر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے

7: اپنے کوکیز کوڈ کو کیسے دیکھا جائے؟

1: سٹیٹ مینٹ آف انٹینٹ

فارمز میں دیےگئے خانوں میں اپنے بارے میں تفصیلات درج کرنے سے GetNewsPK آپ کو وہ خدمات مہیا کر سکے گا جو آپ کو مطلوب ہیں۔ جب بھی آپ ہمیں نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان معلومات کو اپنی اس پالیسی کے مطابق استعمال کریں گے۔ Get News Pk کا مقصد آپ کو وہ معلومات فراہم کرنا ہے جو آپ موصول کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے موجودہ قوانین کا احترام اور بیسٹ پریکٹس کا حصول Get News Pk کی اولین ترجیح ہیں۔

2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات

آپ جب بھی Get News Pk کی ویب سائٹ پر آئیں گے تو آپ جن صفحات تک پہنچیں گے وہ کوکیز سمیت آپ کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی۔ (مزید معلومات کے لیے پوائنٹ نمبر تین ملاحظہ فرمائیں)۔ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ویب سائٹس کوکیز استعمال کرتی ہیں کیونکہ کوکیز ویب سائٹ شائع کرنے والوں کو مفید کام سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں جیسے کہ یہ معلوم کرنا کہ کسی کمیوٹر یا اسے استعمال کرنے والے نے پہلے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا ہے یا نہیں۔ بار بار اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے کمپیوٹر میں دیکھا جاتا ہے کہ آیا اس کمپیوٹر پر پہلے سے اس سائٹ کے حوالے سے کوئی ککی موجود ہے یا نہیں جو آپ کے پچھلے وزٹ کے دوران آپ کے کمپیوٹر میں داخل کی گئی تھی۔

کوکیز کا مقصد کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے جو ویب سائٹ بنانے والوں کو اپنی خدمات کو ان کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور استعمال کرنے والے کے پروفائل کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے پچھلے وزٹ پر ہمارے تعلیمی صفحات پر گئے تھے تو کوکیز ہمیں یہ بتا سکتی ہیں اور اس سے ہمیں آپ کے اگلے وزٹ کے دوران اپنی تعلیم کے متعلق معلومات کو آپ کے لیے واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ریڈ شیرف انٹرنیٹ کے استعمال پر ایک تحقیقی اور رائے شماری کرنے والی کمپنی ہے جو ہمارے لیے ہماری ویب سائٹ پر آنے والوں کے بارے میں غیر نجی معلومات ان کوکیز اور کوڈ کے ذریعے اکٹھا کرتی ہے جو ہماری سائٹ میں ایم بیڈڈ ہوتی ہیں۔ یہ کوکیز اور کوڈ دونوں ایسے غیر نجی اعداد و شمار فراہم کرتے ہیں جیسے کہ استعمال کرنے والا کن مختلف پیجز تک گیا، کتنی دیر تک ان پر رہا، کن کن پیجز اور راستوں سے گزرتے ہوئے کسی پیج تک پہنچا، استعمال کرنے والوں کی سکرین سیٹنگ کیا ہے اور اسی طرح کی دیگر عمومی معلومات۔ اس سے Get News Pk کو اس کی سائٹ تک آنے والوں کے لیے اپنی خدمات کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اگر ریڈ شیرف کی کوکیز اپنے سسٹم پر نہیں چاہتے تو آپ پوائنٹ نمبر سات کے طریقہ کار کے تحت ایسا کر سکتے ہیں۔ ہماری ویب سائٹ پر موجود ایم بیڈڈ کوڈ کے بارے میں آپ براہ راست ریڈ شیرف سے درج ذیل ای میل کے پتے پر رابطہ کر سکتے ہیں۔[email protected]

اس سلسلے میں ریڈ شیرف کی اپنی نجی معلومات کے بارے میں پالیسی پر مزید معلومات کےلئے درج ذیل ویب سائٹ سے رجوع کریں۔

http://www.redsheriff.com/6.0.0.htm

3:’ کوکیز’ کیا ہیں؟

جب آپ کسی بھی سائٹ میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر کو خودکار طور پر کوکیز جاری کر دی جاتی ہیں۔ کوکیز ایسی ٹیکسٹ فائلز پر مشتمل ہوتی ہیں جن کے ذریعے ہمارا سرور آپ کے کمپیوٹر کی شناخت کرتا ہے۔ کوکیز بذات خود مختلف استعمال کرنے والوں کی شناخت نہیں کرتیں بلکہ ان کا کام صرف کمپیوٹر کی شناخت تک ہی محدود ہوتا ہے۔ یہ کوکیز زیادہ تر سائٹس جاری کرتی ہیں جس کا مقصد ان کی سائٹ پر آنے والی ٹریفک کے بارے میں اعدادو شمار اور معلومات کا حصول ہوتا ہے۔

کوکیز بذات خود صرف سائٹ کے ان حصوں اور دورانیے کے بارے میں ہی ریکارڈ جمع کر پاتی ہیں جن تک کوئی کمپیوٹر پہنچتا ہے۔ کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹرز کی سیٹنگ میں ان کوکیز کو بغیر اطلاع کے اندر آنے کی اجازت دیں، اندر آنے دینے سے پہلے مطلع کیا جانا ضروری قرار دیں یا کوکیز کو اپنے کمپیوٹر میں آنے سے مکمل طور پر روک دیں۔ تاہم کوکیز کو مکمل طور پر روکنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ کچھ ویب سائٹس پر خاص طرح کے پیجز تک آپ رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

اگر آپ کے کپمیوٹر کی سیٹنگ کوکیز مسترد نہیں کر رہی تو بھی آپ نامعلوم کمپیوٹر کے طور پر ہماری ویب سائٹ براؤز کر سکتے ہیں جب تک کہ آپ Get News Pk کی خدمات کے لئے رجسٹر نہیں کرتے۔

4: آپ کی نجی معلومات کی حفاظت اور اس کا استعمال

آپ مقابلوں میں شرکت یا Get News Pk کمیونٹی کی رکنیت کے لیے Get News Pk کو جو بھی نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان کے استعمال کے لیے قانونی طور پر آپ کو جواب دہ ہیں۔ ہم پر لازم ہے کہ ہم آپ پر واضح کریں کہ ہم ان معلومات کو کیسے استعمال کریں گے اور یہ معلومات کسی کو بھی فراہم کرنے سے پہلے آپ کو مطلع کریں (یہ جاننے کے لیے کہ ہم ان معلومات کے لئے درخواست کیوں کرتے ہیں متعلقہ ویب پیجز پر جائیں)۔ عام طور پر آپ Get News Pk کو جو بھی معلومات فراہم کریں گے وہ Get News Pk کے اندر اور اس کے سروس پرووائیڈرز کے لیے ہی استعمال کی جائیں گی۔ یہ معلومات کبھی بھی آپ کی رضامندی حاصل کیے بغیر باہر کسی کو فراہم نہیں کی جائیں گی جب تک کہ ہم پر یہ قانونی طور پر لازم نہ ہو کہ ہم یہ معلومات ظاہر کریں۔ اثنا دریں اگر آپ نامناسب اور ناشائستہ مواد Get News Pk کو پوسٹ کریں یا بھیجیں اور Get News Pk کے خیال میں یہ رویہ قابل گرفت ہے اور دہرایا جا رہا ہے تو Get News Pk اسے روکنے کے لیے آپ کے متعلق جو بھی معلومات موجود ہیں استعمال کر سکتا ہے۔ اس میں آپ کو ملازمت فراہم کرنے والے ادارے، آپ کی تعلیمی درس گاہ اور آپ کو ای میل کی سروس مہیا کرنے والی کمپنیوں تک آپ کے رویے کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی شامل ہے۔

ہم ان معلومات کو صرف اس وقت تک اپنے پاس رکھیں گے جب تک کہ آپ ہماری خدمات سے استفادہ حاصل کرتے رہتے ہیں اور اس کے بعد جیسے کہ Get News Pk کی رکنیت ختم کر دینے کے بعد اسے ضائع کر دیں گے۔ تاہم تحفظات کے پیش نظر ہمGet News Pk کمیونٹی سروسز میں شرکت کےحوالے سے آپ کے پیغامات، ان کا متن، رکن کا نام، وقت اور تاریخ جیسی دستاویزات چھ ماہ تک آپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔ جہاں ایسے افراد کی نجی معلومات رکھی جائیں گی جنہوں نے ابھی تک Get News Pk کی رکنیت کے لیے نام درج نہیں کرایا لیکن دوسری خدمات میں حصہ لیا ہے (جیسے کہ مقابلے) ان کی نجی معلومات صرف اس وقت تک محفوظ کی جائیں جب تک کہ وہ ان سہولیات کی اطمینان بخش فراہمی کے لیے ضروری ہوں گی۔ ہم ڈیٹا پروٹیکشن ایکٹ انیس سو اٹھانوے کے تحت فراہم کی گئی تمام نجی معلومات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

اگر آپ کو Get News Pk کی کسی بھی سائٹ سے یہ بتایا جائے کہ آپ کی معلومات کے ذریعے Get News Pk ‘خدمات کے انتظامی مقاصد’ کے تحت آپ سے رابطہ کرے گی تو اس کا مطلب ہے کہ Get News Pk آپ سے ایسے تمام مقاصد کے لیے رابطہ کر سکتی ہے جو ان خدمات سے متعلقہ ہیں جس کے لیے آپ نے درخواست دی ہے۔ مثال کے طور پر ہم آپ کو ‘پاس ورڈ’ فراہم کرنے کے لیے یا یہ بتانے کے لیے کہ سروس انتظامی بحالی یا مرمت کے لیے فلاں سے فلاں وقت تک معطل رہے گی، آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم آپ سے تشہیری مقاصد کے لیے رابطہ نہیں کریں گے جیسے کہ آپ کو سروس میں تبدیلیوں یا نئے حصے متعارف کروانے کے بارے میں آگاہ کرنا جب تک کہ آپ فارم بھرتے وقت یا بعد میں خود اس طرح کی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ رہنے اور تشہیری مواد کی درخواست نہ کریں۔

5: آپ کی نجی معلومات تک رسائی

آپ کو حق حاصل ہے کہ کسی وقت بھی Get News Pk کے پاس موجود اپنی تمام تر نجی معلومات کی ایک نقل حاصل کر سکتے ہیں۔ اس قسم کی درخواستوں کے لیے پتہ درج ذیل ہے۔

Plot No.93 Street No.07 Sector I-10/3 Islamabad
6: سولہ سال اور اس سے کم عمر

اگر آپ کی عمر سولہ سال یا اس سے کم ہے تو آپ کے لیے Get News Pk کو نجی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اپنے والدین یا سرپرست کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس اجازت کے بغیر آپ ہمیں اپنے بارے میں نجی معلومات نہیں بھیج سکتے۔

7: اپنا کوکی کوڈ کیسے دیکھیں۔

کسی بھی کوکی پر کلک کرکے اسے کھول لیں۔ آپ کو اس میں بہت سارا متن حروف اور اعداد کی شکل میں نظر آئے گا۔ یہ نمبر آپ کا شناختی کارڈ ہیں جسے صرف وہ سرور دیکھ سکتا ہے جس نے یہ کوکی آپ کے کمپیوٹر کو جاری کی ہے۔