73

پاکستانی لڑکیاں اپنے یہ پیڈز پاکستانی حکام کو دھڑا دھڑ بھیجنے لگیں، یہ کیوں کیا جارہا ہے ؟ وجہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

کراچی بھارتی فلموں پر ہمارے ہاں پہلے بھی اعتراضات کئے جاتے رہے ہیں لیکن نئی فلم ’پیڈمین‘ نے تو ایک بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ یہ فلم اس لحاظ سے کچھ زیادہ ہی متنازع بن گئی ہے کہ اس میں ایک ایسے موضوع کو چھیڑا گیاہے جس پر ہمارے ہاں کھلے عام بات کرنا بہت معیوب سمجھا جاتا ہے۔
ویب سائٹ ’مینگو باز‘ کے مطابق اطلاعات یہ ہیں کہ سنسر بورڈ نے اس فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس فیصلے پر بہت سے لوگ سیخ پا ہوگئے ہیں اور غصے میں آکر سنسر بورڈ کو سینیٹری پیڈ، جو کہ اس فلم کا بنیادی موضوع ہے، بھیجنے شروع کردئیے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ سنسر بورڈ کو بھیجے جانے والے پیغامات میں کہا جا رہا ہے کہ عورت کے لئے حیض ایک قدرتی معاملہ ہے اور اس سے متعلقہ صفائی ستھرائی کا اہتمام اس کی بنیادی ضرورت ہے۔ ناقدین کا کہناہے کہ اس معاملے میں آگاہی پیدا کرنا اور اس کے متعلق بات کرنا بالکل مناسب ہے اور اسے خوامخواہ شرم و حیا کا مسئلہ بنا دینا درست طرز عمل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply