86

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 272رنز کا ہدف

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 272رنز کا ہدف

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ویلنگٹن ون ڈے میں میزبان کیوی ٹیم نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 272رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ میں کیوی ٹیم کی اننگز کی خاص بات اوپنر مارٹن گپٹل کے 100رنز تھے ، جو انہوں نے 126گیندوں پر 10چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اسکور کیے جبکہ روس ٹیلر نے 59رنز بنائے۔

کیوی اننگز کے دوران مارٹن گپٹل اور روس ٹیلر کے درمیان تیسری وکٹ پر 102رنز کی شراکت بھی قائم ہوئی، جس سے کیوی ٹیم کو ایک بڑا ہدف بنانے میں مدد ملی۔

مقررہ 50 اوورز میں کیویز کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹے، پاکستان بولرز کی جانب سے رومان رئیس نے 3، فہیم اشرف نے 2 اور عامر یامین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply