76

میں نے جمعہ کو ’ زینب الرٹ ‘ کے نام سے کالم لکھا ، مجھے صبح 11 بجے شہباز شریف کا پیغام آیا کہ۔۔۔ “ معروف کالم نگار جاوید چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی دنگ رہ گئے

میں نے جمعہ کو ’ زینب الرٹ ‘ کے نام سے کالم لکھا ، مجھے صبح 11 بجے شہباز شریف کا پیغام آیا کہ۔۔۔ “ معروف کالم نگار جاوید چوہدری نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی دنگ رہ گئے

زینب قتل کیس میں تمام تر حکومتی مشینری کے باوجود شاطر قاتل کا اب تک پتہ نہیں چلایا جاسکا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اس قتل کو ٹریس کرنے کیلئے تمام اداروں کو الرٹ کر رکھا ہے جس کا اعتراف معروف کالم نویس جاوید چوہدری نے اپنے ایک کالم میں کیا ہے۔
جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے زینب قتل کیس کے حوالے سے جمعہ کے روز کچھ تجاویز دی تھیں جن پر پنجاب حکومت نے فوری طور پر عملدرآمد شروع کردیا تھا اور اس بارے میں شہباز شریف نے انہیں فون کرکے آگاہ بھی کیا تھا۔ جاوید چوہدری نے کہا ”آپ پنجاب حکومت کی سنجیدگی دیکھ لیجئے، میں نے جمعہ کو ”زینب الرٹ“ کے نام سے کام لکھا، مجھے صبح گیارہ بجے میاں شہباز شریف کا پیغام ملا ’ہم فوری طور پر ان تجاویز پر عمل کررہے ہیں۔‘ مجھے شام کے وقت پتہ چلا وزیراعلیٰ نے بیس رکنی کمیٹی بنادی ہے اور ایک ہفتے کے اندر قانون سازی اور عمل درآمد کا اعلان کردیا ہے“۔
جاوید چوہدری نے مزید لکھا کہ ہمیں کم از کم کام کرنے والوں کی قدر ضرور کرنی ہوگی، ہمیں 100 فیصد احسان فراموش نہیں ہونا چاہیے، یہ زیادتی ہے اور میاں شہباز شریف کے ساتھ ہم بھی زیادتی کر رہے ہیں اور اپوزیشن بھی زیادتی کر رہی ہے۔
انہوں نے شہباز شریف کے بارے میں لکھا کہ ’ یہ شہروں کے حلیے بدل دیتا ہے، یہ شہروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دے دیتا ہے، یہ دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کردیتا ہے اور یہ زینب جیسے واقعات کے تدارک کیلئے قانون سازی کردیتا ہے، یہ امبر الرٹ جیسا سسٹم بنادیتا ہے تو یہ واقعی کمال ہے، یہ حقیقتاً قابل تعریف ہے“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply