94

مسلم لیگ ( ن) آج ہری پور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

مسلم لیگ ( ن) آج ہری پور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی

سلم لیگ ن آج ہری پور میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی، سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازجلسہ عام سے خطاب کریں گے جبکہ جلسے میں کیپٹن صفدر، پرویز رشید سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکا سے خطاب کرے گی۔ جلسہ شرکاءکےلئے 32 ہزار کرسیاں لگائی گی ہیں اور قائدین کےلئے 12 فٹ اونچا اور 80 فٹ طویل سٹیج بنایا گیا ہے۔سٹیج پر قائدین کےلئے 150 کرسیاں لگائی گئی ہیں،پنڈال کو قائد اعظم، علامہ اقبال اور مولوی تمیز الدین کے بینرز سے سجایا گیا ہے۔ دوسری جانب میاں نواز شریف کی آمد پر 8 من پھولوں کی پتیاں ہیلی کاپٹر سے نچھاور کی جائیں گی جبکہ میاں نواز شریف کے استقبال کےلئے 2 اصلی شیر پنڈال میں کرین کی مدد سے فضا میں بلند کئے جائیں گے۔ جلسہ میں شریک افراد کی سیکورٹی کےلئے بھی خاص بندوبست کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں بیگم کلثوم نواز کی صحتیابی کےلئے بیل کا صدقہ بھی دیا جائے گا۔جلسہ میں خواتین کےلئے علیحدہ بندوبست کیا گیا ہے۔ میاں نواز شریف بے نظیر ائیرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مسلم لیگ ( ن) آج ہری پور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی” ایک تبصرہ

Leave a Reply