20

لاہور لائنز کی ممبئی انڈینز کو شکست

تصویر کے کاپی رائٹ
BBC World Service

Image caption

عمر اکمل نے 38 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے:( فائل فوٹو)

بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی چیمپیئنز لیگ کے کوالیفائنگ مرحلے میں پاکستان کی ٹیم لاہور لائنز نے ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لاہور لائنز پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن ہے اور اس کی قیادت ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کر رہے ہیں۔

رائے پور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

جواب میں لاہور لائنز نے 136 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور لائنز کی اننگز میں عمر اکمل 38 اور احمد شہزاد 34 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

عمر اکمل 38 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کے حق دار ٹھہرے۔

اس سے پہلے رائے پور میں ہی کھیلے گئے ایک اور مقابلے میں ناردرن ڈسٹرکٹس نے جنوبی ایکسپریس کو سات وکٹ سے شکست دی۔

لاہور لائنز اپنا دوسرا میچ اتوار 14 ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف کھیلے گی۔

اس کے بعد 16 ستمبر کو آخری کوالیفائنگ میچ میں وہ سری لنکا کی ٹیم سدرن ایکسپریس کے مقابل ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال چیمپیئنز لیگ میں پاکستان کی نمائندگی فیصل آباد وولز نے کی تھی جس کے کپتان مصباح الحق تھے۔

چیمپیئنز لیگ میں پاکستانی کرکٹروں کی شرکت کو پاک بھارت کرکٹ روابط کے ضمن میں ایک خوش آئند قدم کہا جا رہا ہے، تاہم آئی پی ایل کے دروازےپاکستانی کرکٹروں پر اب بھی بند ہیں۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply