35

لاہور قلندرز کی پہلے بیٹنگ

تصویر کے کاپی رائٹ
Psl

Image caption

ڈفسچ قلندرز کی طرف سے اوپنگ کرتے ہیں

پاکستان سپر لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلوں کے چھبیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹر نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

لاہور قلندر کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شامل چھ ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور اس کے اگلے مرحلے میں جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کوئٹہ گلیڈیٹر جس کی سربراہی پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز کر رہے ہیں پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

شارجہ میں بدھ کو کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز کی طرف سے اوپنگ فخر زمان اور انتون ڈفسچ نے قدرے محتاظ انداز میں کی۔

لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ راحت علی نے لی جب قلندرز کا سکور 43 ہوا تھا۔ ڈفسچ نے راحت علی کو ایک پل شاٹ پر چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن باونڈری لائن پر کھڑے انور علی نے اپنے سامنے گرتے ہوئے کیچ پکڑ لیا۔

دوسری طرف فخر زمان اچھی بیٹنگ کرتے رہے اور انھوں نے اگلی ہی گیند پر راحت علی کو لیگ پر شاندار چھکا لگایا۔

پاور پلے کے بعد سرفراز نے نوجوان تیز رفتار بالر میر حمزا کو بلایا۔ بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے نوجوان بالر نے پہلے ہی اوور میں ہی وکٹ حاصل کر لی۔ انھوں نے قلندرز کے بلے باز آغا سلمان کو بولڈ کر دیا۔ آغا سلمان چند قدم آ گے بڑھ کر شاٹ کھینے کی کوشش کر رہے تھے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply