لاہور، چنیوٹ، منڈی بہاؤ الدین میں زیادتی کے ملزمان گرفتار 65

لاہور، چنیوٹ، منڈی بہاؤ الدین میں زیادتی کے ملزمان گرفتار

لاہور، چنیوٹ، منڈی بہاؤ الدین میں زیادتی کے ملزمان گرفتار

نوشہرہ میں بچی سےزیادتی کےملزم کوجسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالےکردیاگیا۔لاہور،چنیوٹ،منڈی بہاؤالدین میں زیادتی کےملزمان کو گرفتار جبکہ سرگودھا میں مجرم کو پانچ سال قید کی سزاسنادی گئی۔

نوشہرہ میں 3سالہ بچی سےمبینہ زیادتی کےملزم حماد کوجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے ملزم کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔ملزم نےدوروز قبل اکبر پورہ کی رہائشی بچی کوزیادتی کانشانہ بنایاتھا۔

چنیوٹ کےعلاقےموضع سلارہ میں طالب علم سےمبینہ زیادتی اورویڈیو بنانےوالےچارملزمان کو پولیس نے گرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا۔

منڈی بہاؤالدین کےعلاقہ قادر آباد میں خاتون سےمبینہ زیادتی کےالزام میں 5افراد کو گرفتارکرلیا،جن میں دوخواتین بھی شامل ہیں،گرفتارملزمہ میں متاثرہ خاتون کی بڑی بھابھی بھی شامل ہے۔ملزمان نےمتاثرہ خاتون کوملزمان خواتین کےذریعے نشہ آور قہوہ پلایاتھا۔ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

سرگودھا میں عدالت نےپندرہ سال کی لڑکی سےزیادتی کےمجرم کو 5سال قید اورایک لاکھ روپےجرمانہ کی سزا کاحکم سنادیا۔مجرم نے3سال قبل لڑکی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔

لاہورکےعلاقےجوہرٹاؤن میں سیکورٹی گارڈ نے7 سالہ بچے کومبینہ طورپرزیادتی کا نشانہ بنانےکی کوشش کی۔ بچےکےشورمچانےپرلوگوں نےملزم کوپکڑکرپولیس کے حوالےکردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply