13

قومی خبریں – گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک – Latest News

گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی گجرات میں کاروائی،6 دہشتگرد ہلاک،3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ہلاک ہونے والے دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب محمد صہیب بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع ملنے پر شادیوال اپر جہلم پل کے قریب لگائے جانے والے ناکہ پر تین موٹر سائیکلوں پر سوار 8 سے 9 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر انہوں نے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 دہشتگرد فرارہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں محمد صہیب،عبدل مقیم،محمد فیصل،محمد عثمان،عبدل عظیم اور رؤف احمد کے نام شامل ہیں۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سےخودکش جیکٹس،اسلحہ،دستی بم،بارودی مواد اور حساس نقشہ جات برآمد ہوئے ہیں۔دہشتگردوں کا تعلق کالعد تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو حساس تنصیبات کونشانہ بنانےجارہےتھے۔

ہلاک دہشتگرد فیروزپور روڈ،بیدیاں روڈ بم دھماکے 2017ء میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

دہشتگروں میں ریڈبک میں شامل انتہائی مطلوب محمد صہیب بھی شامل ہے جو سرگودھا میں برگیڈیئرظہور قادری کے ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جاتا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply