11

قومی خبریں – کے الیکٹرک کو شہریوں کے درد کا احساس ہو گیا – Latest News

کے الیکٹرک کو شہریوں کے درد کا احساس ہو گیا

کراچی کے بن قاسم پاور اسٹیشن میں ہونے والی فنی خرابی کو دور کرنے کے لئے ہالینڈ سے منگوائے گئے روٹر کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں بہتری لائی جائے گی۔

کئی روز گزر جانے کے بعد بالآخر کے الیکٹرک کو شہریوں کے درد کا احساس ہو ہی گیا، کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سبب بننے والے بن قاسم پاور اسٹیشن کی فنی خرابی کو دور کرنے کے لئے کے الیکٹرک نے ہالینڈ سے 41 ٹن کا پرزہ روٹر کراچی منگوالیا ہے جس کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پرزے کی تنصیب کا کام 20 مئی تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد شہر میں بجلی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئی گی۔

دوسری جانب رمضان کی آمد کے موقع پر کے الیکٹرک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی تاہم رہائشی علاقوں میں صارفین کو رمضان میں ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

بن قاسم پاور اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث کراچی کے مستثنیٰ اور غیر مستثنیٰ علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply