13

قومی خبریں – کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک – Latest News

کوئٹہ کےعلاقے عیسیٰ نگری میں  نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون اور دو بچیاں زخمی ہوگئیں،واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کردیا گیا، مقدمے میں قتل ، اقدام قتل سمیت مختلف دفعات شامل ، وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کوئٹہ کےعلاقے عیسیٰ نگری میں کی گئی ،موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کالونی میں اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بچیاں اور ایک خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔بعد ازاں 2 زخمی افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔مسلح حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ۔

ایڈورٹائیزمینٹ

ہلاک و زخمی افراد کے لواحقین نے بی ایم سی اسپتال کے احاطے اور بروری روڈ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل رہی۔

ادھروزیراعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply