10

قومی خبریں – کل کون 2 اہم افراد پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے؟ – Latest News

جنوبی پنجاب محاذ اورتحریک انصاف کے درمیان رابطہ ہوا ہے،پارٹیقائدین نے آج لاہور میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماوں کا وفد آج لاہور میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے سیکرٹریٹ میں محاذ کے رہنماوں سے ملاقات کرکے جنوبی پنجاب کے عوام سے اظہار یک جہتی کرے گا۔

ایڈورٹائیزمینٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد اور محاذ کے رہنما ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات کے بعد تحریک انصاف اور جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کل 2 اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوں گی۔

واضح رہے شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کے باغی ایم این اے بلال ورک تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply