17

قومی خبریں – کراچی کو 10میٹرو لائنز کی ضرورت ہے،شہبازشریف – Latest News

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کو ایک نہیں 10 میٹرو لائنز کی ضرورت ہے،عوام ووٹ دیں ،شہر کی روشنیاں لوٹا کر دکھائیں گے۔

کراچی میں مختلف سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہبازشریف نے کہا کہ کچرے اور غلاظت کے ڈھیر ختم اور شہر سے پانی کا مسئلہ جنگی بنیادوں پر کام کر کے حل کر دیں گے ۔

ایڈورٹائیزمینٹ

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا گرین لائن میٹرو منصوبہ وفاق کا کراچی کےلئے تحفہ ہے ،منصوبے کے تحت بسیں سندھ حکومت نے لانی تھیں، وہ اب تک کیوں نہیں لائے؟

شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے آج کراچی میں ایک بھی میٹرولائن مکمل نہ ہوسکی، شہر میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے ایک نہیں جتنے ارب روپے چاہیے ہوں گے، وہ فراہم کریںگے۔

ان کا کہناتھاکہ نئے صوبوں کیلئے مسلم لیگ نے 2012ء میں قرارداد منظور کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply