9

قومی خبریں – کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ – Latest News

کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا تھے۔

کور کمانڈر کراچی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

ایڈورٹائیزمینٹ

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں رینجرزکے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نےدہشت گردی کیخلاف عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

کراچی میں سندھ رینجرز کی 25 ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی، کو کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے پریڈ کا معائنہ کیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے دوران ٹریننگ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کیڈٹس اور افسران میں اعزازات اور انعامات تقسیم کئے۔

تقریب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید کے ساتھ ساتھ رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز، فوجی وا علیٰ سول افسران بھی شریک تھے۔

اس موقع پر رینجرز کے اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ نے اپنی اعلیٰ عملی صلاحیتوں کا بھی مظاہرہ پیش کیا جسے تقریب کے شرکاء نے بےحد سراہا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply