13

قومی خبریں – کراچی دنیاکابہترین شہربن سکتاہے، شہبازشریف – Latest News

دیانت سے کام کریں، کراچی دنیاکابہترین شہربن سکتاہے، شہبازشریف

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایمانداری،امانت اور دیانت سے کام کیا جائے تو کراچی کی اہمیت دوبارہ واپس آسکتی ہے اور وہ دنیاکابہترین شہربن سکتاہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں۔ائیر پورٹ پر مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ایڈورٹائیزمینٹ

کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو میں ا نہوں نے کہا کہ میراایمان ہے کراچی کی روشنیاں دوبارہ واپس آسکتی ہیں اور یہ دوبارہ خوبصورت شہر بن سکتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ ایمانداری،امانت اور دیانت سے کام کیا جائے۔

شہباز شریف ایئرپورٹ سے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں انھوں نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی اور ناشتہ کیا.

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دیانت سے کام کریں، کراچی دنیاکابہترین شہربن سکتاہے، شہبازشریف

ایک روزہ دورے کے دوران شہباز شریف مسلم لیگ ن سندھ اورکراچی کے عہدیداران سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں،اقلیتی پارٹی رہنماؤں،مسلم لیگ ن سندھ خواتین ونگ اوریوتھ ونگ کے رہنماء وکارکنوں سمیت وکلاء کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطح کے وفد ،اینکرز ،کالم نگاروں ،میڈیا کے نمائندوں اور ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن کے وفدسے ملاقات بھی شہبازشریف کے شیڈول میں شامل ہے۔

شہباز شریف گورنر ہاوس میں پارٹی اجلاس کی صدارت کرینگے جبکہ مقامی ہوٹل میں وورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

وورکرز کنونشن میں شرکت سے قبل وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔کراچی میں مصروف دن گزارنے کے بعد شہباز شریف رات گئے لاہور واپس روانہ ہوجائیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply