10

قومی خبریں – کراچی،تیموریہ تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ – Latest News

کراچی،تیموریہ تھانے کی حدود میں پولیس مقابلہ

کراچی وسطی کے تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 15 اے 4 میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان احمد خان کے مطابق ملزمان تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 15 فور کی گلیوں میں شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر تیموریہ تھانے کی پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے تعاقب اور جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ایس ایچ او آصف منور کے مطابق ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔

ضلع وسطی میں آج ہی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے حوالے سے ایک جدید کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔

پولیس حکام کے مطابق اس کے بعد دو ملزمان کی مقابلے میں ہلاکت پولیس کی پہلی کارروائی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

افضل ندیم ڈوگر سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply