11

قومی خبریں – پنجاب پاور ڈویلپمنٹ اسکینڈل میں اہم انکشافات – Latest News

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،کمپنی کےگرفتارسابق سی ایف او اکرام نوید اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کےدامادعلی عمران یوسف کےدرمیان گہرےتعلقات کے شواہدسامنےآگئے۔

ذرائع کےمطابق پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کےسابق سی ایف او اکرام نویدنےعلی عمران کےایم ایم عالم روڈلاہورپرواقع پلازےمیں2منزلوں کی خریداری کے لیے سرکاری خزانےسےادائیگیاں کیں۔

ایڈورٹائیزمینٹ

اکرام نوید کاگلبرگ میں واقع ایک اورپلازےمیں 4ہزار500 اسکوائر فٹ کا پورا فلوراور ایک ٹاور میں3 دکانیں ہونےکابھی انکشاف ہوا جبکہ فیروزپورروڈپرواقع ایک ٹاورمیں بھی4اپارٹمنٹس اکرام نویداوراس کےاہل خانہ کےنام ہیں۔

دوسری جانب نیب لاہورنےایل ڈی اےسے اکرام نویدکی جائیدادوں کی ملکیت کامصدقہ ریکارڈبھی مانگ لیاہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply