12

قومی خبریں – ’پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی‘ – Latest News

 پریس ٹاک لائیو دکھانے کیلئے نہیں تھی، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں کوپریس ٹاک کے لیے بلایا گیا تھا اور وہ پریس ٹاک لائیو دکھانے کے لیے نہیں تھی، وہ میرا فیصلہ تھا، وہ کبھی بھی پریس کانفرنس نہیں تھی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ روایت چل پڑی ہے ذرائع کی خبر تین دن چلتی رہی تو میں نے بھی کہا چلنے دو، میڈیا مجھ سے پوچھ لیتا تو وضاحت کر دیتی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سرکاری ٹی وی سے وڈیو ڈیلیٹ کی جاتی تو وہ بیان دیتیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں کو پریس ٹاک کے لیے بلایا گیا تھا، پریس ٹاک لائیو دکھانے کے لیے نہیں تھی، اس میں کیمرے کی اجازت نہیں تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply