10

قومی خبریں – ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی – Latest News

 ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے 26 مقدمات سے متعلق سماعت عدالت نے ایف آئی اے کو 20جون تک گواہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کر دی۔

وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹڈاپ میں اربوں روپے کرپشن کے 26 مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی عدالت میں ایف آئی اے کی جانب سے گواہ پیش نہ کیے جاسکے جس کے باعث عدالت کی جانب سے برہمی کا اظہارکیا گیا ۔

عدالت نےایف آئی اے کو 20جون تک گواہ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوئی کردی واضع رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پرفرد جرم عائد ہو چکی ہے۔

ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہےجبکہ کیس میں یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان شامل ہیں ۔دیگر ملزمان میں طارق اقبال پوری، عبدالکریم داؤد پوتا، محمد زبیر، عدنان زمان شامل ہیں ۔

مقدمہ میں 10سے زائد ملزمان اشتہاری ہیں ۔ اشتہاری ملزمان میں نعمان احمد، فرحان جنیجو، میاں محمد طارق، اختر محمود، مہر ہارون رشید، سمیت، اللہ داد اور عابداللہ شامل ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply