10

قومی خبریں – وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ – Latest News

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں کا معائنہ کیا، کینٹ اسٹیشن میں نئی بننے والی پارکنگ کا بھی جائزہ لیااورکینٹ اسٹیشن پر بیٹھ کر چائے پراٹھے کا بھی لطف اٹھایا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بغیر پرٹوکول کے سگنلز پر رکتے ہوئے اسکیمز کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے سن سیٹ بلیووارڈ برج اور سب مرین انڈر پاس کا معائنہ کیا اور کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

ایڈورٹائیزمینٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کینٹ اسٹیشن کی زیرتعمیر سڑکوں، پارکنگ ایریا اور اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کینٹ اسٹیشن پر بیٹھ کر چائے پراٹھا بھی کھایا، ریلوے اسٹیشن پر آنے والے مسافروں نے وزیراعلیٰ کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صدر میں تعمیر ہونے والی سڑکوں ، نیشنل میوزیم کے سامنے زیرتعمیر انڈر گراؤنڈ پارکنگ اور تفریحی جگہ کے کام کا معائنہ بھی کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے فوارہ چوک پر شہریوں سے ملاقات کی ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply