13

قومی خبریں – وزیراعظم نے شجاع آباد موٹر وے سیکشن کا افتتاح کر دیا – Latest News

وزیراعظم نے شجاع آباد موٹر وے سیکشن کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے ایم فائیو موٹر وے کے شجاع آباد سیکشن کا افتتاح کر دیا۔

ملتان سے سکھر ایم فائیو موٹر وے کی لمبائی 392 کلومیٹر ہے، ایم فائیو موٹر وے شجاع آباد، جلال پور، رحیم یار خان، گھوٹکی، پنوں عاقل سے سکھر کو ملائے گا۔

392 کلومیٹر طویل ملتان سکھر موٹر وے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 294 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔ یہ 1156 کلومیٹر طویل کراچی لاہور موٹر وے کاحصہ ہے۔

یہ 6 رویہ موٹر وے ہے جو سکھرسے شروع ہوگی اور گھوٹکی، رحیم یار خان، صادق آباد اور بہاولپور سے گزرنے کے بعدملتان تک جائےگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply