12

قومی خبریں – نواز شریف کیخلاف غداری کی درخواستیں مسترد – Latest News

نواز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواستیں مسترد

لاہورہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کی دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان کے خلاف پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر نے لاہور ہائیکورٹ میں غداری کا مقدمہ درج کرانے کے لیے درخواستیں دائر کی گئی تھیں،لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو پہلے متعلقہ فورمز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے 14 مئی کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے اس لیے اُن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply