سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبعیت دوبارہ ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے کل لندن روانہ ہوں گے۔
اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری والدہ کواپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں، انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ایڈورٹائیزمینٹ
ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کے ہمراہ لندن جائیں گی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کلثوم نواز شدید علیل ہیں اور گزشتہ کئی روز سے لندن کے اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔