9

قومی خبریں – میں نے اپنی کشتیاں جلادیں، فیصلے کی گھڑی آگئی ، فاروق ستار – Latest News

ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ اب فیصلے کی گھڑی آگئی ہے،میں نے اپنی کشتیاں جلادی ہیں۔

سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے تمام کارکنان کو آج کے اجلاس میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل پی آئی بی میں علی الصبح پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دن رات پی ایس پی کے لوگ فون پر دھمکیاں دیتے اور بلاوا بھی بھیجتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں زبردستی انتخابی سیاست سے دور کیا جا رہاہے۔میں مر جاؤں گا مگر پی ایس پی یا کسی اور جماعت میں نہیں جاؤں گا۔

ایڈورٹائیزمینٹ





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply