12

قومی خبریں – موسیٰ خیل میں لیویز فور س کی کارروائی ، 2 بچیاں بازیاب – Latest News

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لیویز فور س نے ونی کی گئی 2 کم سن بچیوں کو بازیاب کرالیا ہے۔

ضلع موسیٰ خیل توئی سر میں یہ کارروائی آج دو پہر کی گئی جب لیویز فورس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے ونی کی گئی 2 کم سن بچیوں جس میں 4 سالہ رنگینہ اور5 سالہ شبینہ کو بازیاب کرالیا ہے۔

ایڈورٹائیزمینٹ

ان دو نو ں کمسن بچیوں کو ونی کے تحت وہاں قید کر رکھاگیا تھا جبکہ فورسز نے دوران تلاشی مکان سے اسلحہ اور رائونڈز بھی برآمد کئے تاہم کارروائی کے دو ران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈپٹی کمشنر اسمٰعیل ابرا ہیم نے واقعہ کی تصد یق کرتے ہوئے بتایاکہ واقعہ کا مقد مہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیںجبکہ ملوث ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ شادی شدہ عورت کو زبردستی گھر سے بھگانے اور بعد ازاں پکڑے جانے کے بعد جرگہ منعقد ہوا تھا جس میں اس خاندان کی2 بچیوں کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا ، بچیو ں کو چند روز قبل مقامی جرگہ نے ونی کیا تھاجبکہ ضلعی انتظا میہ نے جرگہ اراکین کی تلاش شروع کر دی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply