16

قومی خبریں – ’مقبوضہ کشمیر کے حالات پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں‘ – Latest News

’مقبوضہ کشمیر کے حالات پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں‘

پنجاب کےوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں، ظلم و جبر سے کشمیری عوام کی حق ِخود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیری عوام نے اپنے خون سے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتےہوئےکشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی ظلم و تشدد کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ضروری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر عالمی برادری کی خاموشی انصاف کے قتل کے مترادف ہے، کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کیلئے عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply