12

قومی خبریں – مظفر گڑھ: شہباز شریف نے اسپتال منصوبوں کا افتتاح کردیا – Latest News

مظفر گڑھ: شہباز شریف نے اسپتال منصوبوں کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے مظفر گڑھ میں 4 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے رجب طیب اردگان اسپتال کے توسیع منصوبے اور ڈی ایچ کیو اسپتال کے 39 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے بننے والے تعمیرنو منصوبے کا افتتاح کردیا۔

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف ڈی ایچ کیو اسپتال مظفر گڑھ پہنچے جہاں انہوں نے رجب طیب اردگان اسپتال کے 240 بیڈز کے توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا ۔

ـ رجب طیب اردگان اسپتال کا توسیعی منصوبہ 4ارب80 کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کیاگیا ہے، اس موقع پر وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ کے تعمیرنو منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔

اسپتال کا تعمیرنو منصوبہ 39 کروڑ 76 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل کیاگیا ہےـ ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے حوالے سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply