14

قومی خبریں – ماہ رمضان کے پہلے ہفتے کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان – Latest News

ماہ رمضان کے پہلے ہفتے کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان

کراچی میں ماہ رمضان کے پہلے ہفتے میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ سمندری ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، پارہ 41 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔

ہوائیں کسی بھی علاقے کا موسم بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کراچی کی سمندری ہوائیں یہاں کے موسم کو معتدل رکھتی ہیں، کل سے شہر میں سمندر ی ہوائیں منقطع ہونے کا امکان ہےاور کراچی میں چلیں گی بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیںجو گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔

ابتدائی 7 روزوں کے دوران موسم یوں ہی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اس کے بعد سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلنے لگیں گی۔

ماہرین کہتے ہیں کہ 15 جون تک موسم گرم رہے گا اور اس دوران مزید ہیٹ ویوز آنے کے امکانات بھی موجود ہیں، 15 جون کے بعد موسم رخ بدل سکتا ہے اورکراچی کے شہری صبح و شام ہلکی پھلکی پھوار کا مزہ لے سکتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply