14

قومی خبریں – فاٹا کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی کی 30 ویں آئینی ترمیم – Latest News

فاٹا کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی کی 30 ویں آئینی ترمیم

فاٹا کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی سے متعلق 30 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

آئینی ترمیم کے بل کی حاصل ہونے والی کاپی کے مطابق آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 106 کی ذیلی دفعہ میں ایک میں ترمیم کی جائے گی۔

بل کے مطابق ترمیم کے تحت صوبائی اسمبلی کے پی کے میں فاٹا کو نمائندگی دی جائے گی، آئینی ترمیم کے تحت کے پی کے اسمبلی کی نشستوں میں تبدیلی ہوگی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستیں 124 سے بڑھا کر 147 کردی جائیں گی، جنرل نشستوں کو 99 سے بڑھا کر 117 کیا جائے گا، خواتین کی نشستیں 22 سے بڑھا کر 26 کی جائیں گی، جبکہ غیرمسلم نشستیں 3 سے بڑھا کر 4 ہوں گی۔

بل کے مطابق آئینی ترمیم کے ذریعے آرٹیکل 106 میں 1 اے کا اضافہ بھی کیا جائے گا، اضافی ذیلی دفعہ کے ذریعے فاٹا کو صوبائی اسمبلی کے پی میں 18 جنرل نشستیں ملیں گی۔

فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں 4 خواتین اور ایک غیرمسلم نشست بھی ملے گی، قومی اسمبلی میں فاٹا کی 12 نشستیں کے پی کے میں ضم ہوجائیں گی، جس کے بعد خیبر پختونخوا کی مجموعی نشستیں 48 سے بڑھ کر60 ہوجائیں گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply