11

قومی خبریں – عدلیہ کو دباؤ میں لینے کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں ،عمران خان – Latest News

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدلیہ کو دباؤ میں لینے کے ہتھکنڈے ناقابل قبول ہیں ۔

سوشل میڈیا پر بیان  جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ججوں کودھمکانےکے لئےسیسلین مافیاجیسےحربوں کی گنجائش نہیں،ہم پوری قوت سےعدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ایڈورٹائیزمینٹ

انہوں نے 29اپریل کومینار پاکستان تلےعظیم الشان جلسہ منعقد کرنے کا علان کیا ہے۔

واضح رہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں رہائش گاہ پر گزشتہ شب اور آج صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply