15

قومی خبریں – عام انتخابات 2018ء : 25 جولائی کو ہوں گے – Latest News

عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے

صدر مملکت ممنون حسین نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیاہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی اعلان کردہ تاریخ کے مطابق عام انتخابات 25 جولائی کوہوں گے۔

صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر عام انتخابات کی تاریخ کی منظوری دے دی ہےجبکہ ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے۔

خیال رہے کہ 8 مئی کو سب سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 یا 26 جولائی کو الیکشن کرانے پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھیجی جائے گی اور الیکشن کمیشن نے اس خبر کی تردید کی تھی کہا تھا کہ فی الحال کوئی تاریخ حتمی نہیں ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply