12

قومی خبریں – عام انتخابات، انتخابی فہرستیں جمع کرانے میں8 روز باقی – Latest News

عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کے لیے 8 روز باقی رہ گئے۔الیکشن کمیشن اعلامیہ کے مطابق ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات کے لیے قریبی ڈسپلے سینٹر پر تشریف لائیں یا ووٹر معلومات کے لئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں۔

اعلامیے کے مطابق ووٹ کے اندراج،منتقلی کے لیے فارم 15،اخراج یا اعتراض کے لیے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لیے فارم 17 قریبی ڈسپلے سینٹر یا دفتر ضلعی الیکشن کمیشنر میں جمع کرائیںجبکہ فارم قریبی ڈسپلے سینٹریا ضلعی الیکشن کمیشنر کے دفتر سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

ایڈورٹائیزمینٹ

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ووٹر ڈسپلے سینٹر پر فارم جمع کرواتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھیں اور اپنے شناختی کارڈ کی کاپی فارم 15 اور فارم 17 کے ساتھ ضرور منسلک کریں جبکہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 اپریل ہے تاہم تمام فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ www.ecp.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں ۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply