14

قومی خبریں – صدر نے فاٹا سے متعلق عبوری انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے – Latest News

صدر نے فاٹا سے متعلق عبوری انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے

صدر مملکت ممنون حسین نے فاٹا سے متعلق عبوری انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے، خیبرپختونخوا سے متصل قبائلی علاقوں کا انتظام عبوری مدت کے دوران انتظامی آرڈر کے تحت چلایا جائے گا۔

فاٹا عبوری گورننس ریگولیشن 2018 ان قوانین کا مجموعہ ہے جن کے تحت خیبر پختونخوا میں انضمام مکمل ہونے تک فاٹا کا انتظام چلایا جائے گا۔

اس انتظامی آرڈر پرتمام اپوزیشن جماعتوں نے اتفاق کیا تھا اور اس کے نفاذ سے برسوں پرانے کالے قانون فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن (ایف سی آر) سے فاٹا کے عوام کو رہائی مل گئی۔

خیال رہے کہ 24 مئی کو قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبر پختونخوا سے انضمام کا 31 ویں آئینی ترمیمی بل منظور کیا گیا تھا اور اگلے ہی روز سینیٹ نے بھی اس کی منظوری دے دی تھی۔

27 مئی کو یہ بل توثیق کے لیے خیبر پختونخوا کی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا اور اسے دوتہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا تھا۔

صدر مملکت کے دستخط سے فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوجائے گا اور آئین کے آرٹیکل 247 کا خاتمہ ہوجائے گا جس کے تحت وفاق کو فاٹا اور پاٹا تک ایگزیکٹو اتھارٹی حاصل ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply