13

قومی خبریں – صبح سویرے سندھ اسمبلی پر احتجاج کرنیوالے 15 وکلاء زیر حراست – Latest News

کراچی میں پولیس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے 15 وکلاء کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کی بھاری نفری سندھ اسمبلی کے باہر موجود ہے جس نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف کاررائی کی اور صبح سویرے انہیں حراست میں لیا۔

ایڈورٹائیزمینٹ

ڈنڈا بردار پولیس اہلکار بڑی تعداد میں سندھ اسمبلی کے باہر تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھی سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے 47 سرکاری وکلاء کو پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کیاتھا۔

ان تمام افراد کو مجسٹریٹ کے حکم پر 10 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کردیا گیا تھا، رہا ہونے کے بعد مظاہرین نے دوبارہ سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا۔

سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر سرکاری وکلاء کئی روز سے الاؤنس نہ ملنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply