15

قومی خبریں – شاہد خاقان آج نگراں وزیراعظم کا نام بتا دیں گے؟ – Latest News

وزیر اعظم آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج وزیر اعظم آفس میں پریس کانفرنس کریں گے۔

وزیر اعظم ملکی سیاسی صورت حال، نگراں حکومت، ملکی معیشت اور حکومتی اقدامات پر بات کریں گے۔

اس پریس کانفرنس سے قبل وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر آج ایک اور ملاقات ہو گی،آج اتفاق کی امید ورنہ معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply