10

قومی خبریں – شادی کرکے لگا کہ یہ بہت آسان ہے: رؤف صدیقی – Latest News

ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ شادی کرکےلگا کہ یہ بہت آسان ہے، شادی باربار کرنی چاہیے۔

رؤف صدیقی کا سندھ اسمبلی میں اسپیکرآغا سراج درانی سے مکالمہ ہوا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو شادی اورعمرہ مبارک ہو۔

ایڈورٹائیزمینٹ

آغا سراج درانی نے مزید کہا کہ رؤف صدیقی آپ شادی کے بعدجوان لگ رہے ہیں، شادی اورعمرے کا کامبی نیشن کیا ہے؟

رؤف صدیقی نے انہیں جواب دیا کہ شادی کر کے لگا کہ یہ بہت آسان ہے،شادی باربار کرنی چاہیے۔

آغا سراج درانی نے شکوہ کیا کہ آپ نے اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا،آپ بلاتے تو ہم ضرور سعودی عرب پہنچتے۔

جس پر رؤف صدیقی نے ان سے کہا کہ آپ سب کو میرے ولیمے میں شرکت کی دعوت ہے، خاص و عام اور دشمنوں کو بھی میرے ولیمے کی دعوت ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی رؤف صدیقی نے گزشتے ہفتے 56 برس کی عمر میں شادی کی ہے، ان کا نکاح حرم شریف میں ہوا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply