12

قومی خبریں – سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ مارا گیا – Latest News

سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ مارا گیا

بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم لشکر بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے۔

سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ مارا گیا
کرنل سہیل عابد شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں ’آپریشن ردالفسار‘ کے تحت خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ سلمان بادینی ہلاک ہوگیا، آپریشن میں دو خودکش بمبار بھی مارے گئے۔

ہلاک دہشت گرد ہزارہ کمیونٹی کے سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہیداور 4 جوان زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply