13

قومی خبریں – سندھ اسمبلی کےباہر پولیس کا کریک ڈائون، احتجاج ختم – Latest News

سندھ اسمبلی کےباہر احتجا ج کرنے والے سرکاری وکلاء اور اساتذہ کے خلاف پولیس نے کریک ڈائون کردیااور مظاہرین کو حراست میں لے کراحتجاج ختم کرادیا۔

سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر سرکاری وکلاء 8 روز سےالاوئسنس نہ ملنے کے خلاف احتجا ج کررہے تھےجبکہ نیوٹیچرز ایکشن کمیٹی نے 2012ء سے تنخواہیں نہ ملنے پر سندھ اسمبلی کےباہر دھرنا د ے دیا تھا۔

ایڈورٹائیزمینٹ

دونوں احتجاج کے باعث آرٹس کونسل سےسندھ سیکریٹریٹ جانے والی سڑک پرٹریفک کی روانی متاثر ہورہی تھی تاہم پولیس نےآج30 سے زائد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں حراست میں لےکر متعلقہ تھانے منتقل کردیا ۔

پولیس ایکشن کے بعد8روز سے جاری دھرنا ختم ہوگیا اور سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے کو کلیئر کردیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply