16

قومی خبریں – سراج الحق نے کراچی کو مسائلستان کا لقب دیدیا – Latest News

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کراچی کو مسائلستان کا لقب دے ڈالا ہے۔

دورہ کراچی کے موقع پر سراج الحق نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ حکمران کراچی کے ساتھ مفتوحہ علاقے جیسا سلوک کررہے ہیں ۔

ایڈورٹائیزمینٹ

انہوں نے مزید کہا کہ نادرا سے لے کرتعلیم تک، نامکمل منصوبوں سے لے کر حکومتی ناقص کارکردگی تک کراچی میں مسائل کی بھرمار ہے، ملک کی معاشی شہ رگ کراچی میں بجلی اور پانی میسر نہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کراچی میں مسائل کے حل کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو وزیراعلیٰ ہاوس کا گھیراؤکرے گی جبکہ 27 اپریل کو شہر میں ہڑتال کی جائے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply