12

قومی خبریں – ’ردالفساد‘ آپریشن نہیں ایک نظرئیے کا نام ہے،آرمی چیف – Latest News

’ردالفساد‘ آپریشن نہیں ایک نظرئیے کا نام ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کو قوم کا اعتماد اور حمایت حاصل ہے، ردالفساد صرف آپریشن نہیں یہ ایک نظرئیے کا نام ہے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں137ویں لانگ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈسے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں تمام دہشت گردوں کی منظم موجودگی کا خاتمہ کردیا ہے ۔

ایڈورٹائیزمینٹ

ان کا کہناتھاکہ پاکستان کو روایتی اور غیر روایتی محاذوں پر سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمارے دشمن جانتےہیں کہ وہ سامنے آکرشکست نہیں دے سکتے،وہ ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی سازش کررہا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ان سازشوں کے کا شکار اگر کوئی اور قوم ہوتی تو اب تک بکھر چکی ہوتی چونکہ پاک فوج کو قوم کا اعتماد اور بھرپور حمایت حاصل ہے اس لیے دشمن کے تمام حربے ناکام بنائے ہیں اور انشاء اللہ آگے بھی بنائیں گے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بلوچستان کے67اورفاٹاکے31کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معائنہ کیا اور کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارک باد دی اور کہا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپوراندازمیں مظاہرہ کریں، پاس آؤٹ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمےداریوں پر بھرپورتوجہ دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینئر انڈر آفیسر سید حسنین علی کواعزازی شمشیردی گئی، صدارتی گولڈمیڈل سینئر انڈر آفیسر عبدالوہاب ملک نےحاصل کیا۔

سعودی عرب کے انڈر آفیسر سعود نےاوورسیزمیڈل حاصل کیا، 8واں مجاہدکورس اور 56 واں انٹیگریٹڈکورس بھی پاس آؤٹ ہوا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply