11

قومی خبریں – جو کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا من و عن بیان کر دیا ، چوہدری شجاعت – Latest News

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا من و عن بیان کر دیا،اپنے قلم کو واقعات اور مشاہدات تک محدود رکھا، میری کتاب سےکسی کی دل آزاری ہوئی ہوتومعذرت چاہتا ہوں۔

چوہدری شجاعت حسین کی کتاب’ ‘سچ تو یہ ہے‘ کی تقریب رونمائی آج لاہور میں ہوئی جس میں انہوں نے اپنے دور حکومت میں پیش آنے والے بڑے واقعات کی منظرکشی کی ہے۔

ایڈورٹائیزمینٹ

شیخ رشید احمد نےتقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس وقت این آر او کی تلاش میں بیٹھے ہیں، 23مارچ کوکوشیش کی گئی این آر او ہوجائے لیکن نہیں ہوا، جس دن نوازشریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا،پاکستان میں سب اقتدار کی سیاست کرتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply