17

قومی خبریں – جو جماعت کا وفادار نہیں وہ عوام کا وفادار نہيں، وزیراعظم – Latest News

 جو جماعت کا وفادار نہیں وہ عوام کا بھی وفادار نہيں، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جماعتیں بدلنے والےا پنی خدمت کرسکتے ہيں عوام کی نہيں، جو جماعت کا وفادار نہیں وہ عوام کا وفاداربھی نہيںہوسکتا۔

یہ بات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شیخوپورہ میں اپنے خطاب کے دوران کہی اور کہا کہ جو الزامات لگاتےہيں، گالیاں دیتے ہيں وہ پاکستان کی سیاست کی نمایندگی نہيں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جو100 روزہ پروگرام پیش کررہے ہيں وہ سارے کام ن لیگ کرچکی ہے، جو دوسرے کو عزت نہ دے سکے، وہ ووٹ کو بھی عزت نہیں دے سکتے جبکہ ووٹ کا مسلم لیگ ن سے بہتر حقدار آج کو ئی نہيں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے علاوہ کسی نے شیخوپورہ میں کام نہیں کیا، گزشتہ 5 سال میں شیخوپورہ کو پونے 3 ارب کے منصوبے دیئےاور اب مانانوالہ کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو معاشی طاقت بنا سکتی ہے، 2013ء میں پنجاب سمیت پورے ملک میں گیس کا بحران تھا، آج ملک میں وافر گیس موجود ہےاور جب بھی عوام کو مشکلات ہوئی اسے مسلم لیگ ن نے ہی حل کیا۔

شاہد خاقان نے بتایا کہ آج اگر ہم ایٹمی پروگرام پر ناز کرتے ہیں تو شاید بھول گئے ہیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا بھی نواز شریف تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جس جذبے سے عوام کی خدمت کی، عوام جولائی میں اسی جذبے سے ووٹ دیںجبکہ اگلا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہو گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply