15

قومی خبریں – جلیل عباس جیلانی کا نگراں وزیراعظم بننے کا قوی امکان – Latest News

جلیل عباس جیلانی کا نگراں وزیراعظم بننے کا قوی امکان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان نگراں وزیراعظم کے نام پر ڈیڈ لاک ختم ہوگیا جس کے بعد پیپلزپارٹی کے نامزد کردہ جلیل عباس جیلانی کا نگراں وزیراعظم بننےکا قوی امکان ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک مرتبہ پھر نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا۔

اس انتہائی اہم ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرلیا جس کا اعلان کچھ دیر بعد وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی نے جلیل عباس جیلانی کے علاوہ ذکاء اشرف کا نام بھی نگراں وزیر اعظم کے لیے دیا تھا، جبکہ حکومت کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے لیے تصدیق حسین جیلانی اور ڈاکٹرعشرت حسین کے نام دیے گئے ۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جلیل عباس جیلانی کے وزیر اعظم بننے کے امکانات قوی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply