12

قومی خبریں – جسٹس اعجاز کے گھر پر فائرنگ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل – Latest News

لاہور میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے دو واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی محمد طاہر ہوں گے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چودھری بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہیں۔

ایڈورٹائیزمینٹ

جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، اسپیشل برانچ اور فارنزک ایجنسی کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں اقدام قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply