11

قومی خبریں – جسٹس اعجاز کے گھر فائرنگ کرنے والا تاحال نامعلوم – Latest News

لاہورمیں سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پرفائرنگ کس نے کی؟تحقیقاتی ادارے اب تک کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔

مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں، سی سی ٹی وی ویڈیو اور سیف سٹی کیمروں میں بھی کسی مشکوک شخص کے نظر آنے کے شواہد نہ مل سکے۔

ایڈورٹائیزمینٹ

فارنزک ماہرین کی رپورٹ آج پولیس حکام کے حوالے کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی، مقامی پولیس اورانویسٹی گیشن اداروں کو تاحال کوئی خاص کامیابی نہیں مل رہی۔

سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز میں بھی فی الحال کوئی مشکوک مسلح شخص نظر آنے کے شواہد نہیں ملے۔

فارنزنک ماہرین نے گھرسے ملنے والی دونوں گولیوں کے خول قبضے میں لے لیے تھے اور اب یہ جانچنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا ان گولیوں کا رخ سیدھا گھر کی طرف تھا یا پھر ہوائی فائر نگ کے بعد یہ خول وہاں آ گرے۔

انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار علاقے کی خفیہ چیکنگ بھی کررہے ہیں۔

دوسری طرف فورنزک ماہرین کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ کو آج پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply