11

قومی خبریں – ’ثمینہ حاملہ تھی، وڈیرے نے دہرا قتل کیا‘ – Latest News

ثمینہ سندھوحاملہ تھی، وڈیرے نے دہرا قتل کیا، شوہر

لاڑکانہ میں طاقت کے نشے میں چور شخص نے اپنی فرمائش پر نہ ناچنے پر گلوکارہ ثمینہ سندھوکو بھری محفل میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ مقتولہ کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیوی حاملہ تھی اور یہ دہرا قتل ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔

لاڑکانہ کے قریب گوٹھ کنگا میں ایک تقریب جاری تھی جس میں گلوکارہ ثمینہ سندھو ایک سندھی گیت گا رہی تھیلیکن یہ گیت اس کی زندگی کا آخری گیت ثابت ہوا۔

ایڈورٹائیزمینٹ

گیت سنتے سنتے تقریب میں موجود ایک اوباش نے گن پوائنٹ پر گلوکارہ سے ناچنے کو کہا۔ اس شخص کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر گلوکارہ کھڑی ہوئی مگر ناچنے کا حکم نہ مان سکی جس پر اس شخص نے گلوکارہ پر پے در پے تین گولیاں برسائیں جس سے گلوکارہ ثمینہ سندھو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

گلوکارہ پر گولیاں چلانے والے شخص کا نام طارق جتوئی معلوم ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق اسے گرفتار کر لیا گیا ہے،واقعے کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت کنگا تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

سابق صدرآصف زرداری نے مقتولہ کے ورثا سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور گلوکارہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔انھوں نے کہا ہے کہ قاتلوں کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

سندھ کے وزیرداخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہےتاہم یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ واقعہ ہوائی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔

واقعے کی وڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ صرف تین گولیاں چلائی گئیں جن کا نشانہ صرف گلوکارہ ثمینہ سندھو بنی۔ اگر یہ ہوائی فائرنگ ہوتی تو زیادہ گولیاں چلتیں اور صرف ایک شخص نشانہ نہ بنتا۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ ثمینہ سندھو کے رشتہ دار غریب اور کمزور ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ ان پر دباؤ ڈال کر معاملہ رفع دفع کرا دیا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

ویب ڈیسک سے مزید

قومی خبریں سے مزید





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply